سری نگر ، 6 اگست (یو ا ین آئی) وادی کشمیر میں جمعہ کے روز سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں تین عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد صورتحال ایک بار پھر کشیدہ رخ اختیار کرگئی ہے۔
انتظامیہ نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام جہاں جمعہ کو سیکورٹی فورسز نے احتجاجی مطاہرین کے ساتھ
جھڑپوں کے دوران دو عام شہریوں کو ہلاک کیا، میں مزید احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رکھا ہے۔
ضلع بڈگام کے علاوہ گرمائی دارالحکومت سری نگر کے ڈاون ٹاون و شہرخاص اور جنوبی کشمیر کے قصبہ اننت ناگ میں بھی کرفیو کا نفاذ بدستور جاری رکھا گیا ہے۔